چنئی، 11؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی نے آج خبردار کیا کہ چنئی یا اس کے ارد گرد کے اضلاع گزشتہ سال دسمبر میں آئی سیلاب جیسی دوسری آفت نہیں سنبھال سکتے تو انا ڈی ایم کے حکومت کو ایسی صورت حال سے بچنے کے لئے بلا تاخیر روک تھام کے اقدامات کرنے چاہئے ۔انہوں نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں چنئی اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں لوگوں کی جان کی حفاظت کے اقدامات کی ضرورت ہے،حکومت کو بغیر تاخیر کئے قدم اٹھانا چاہئے۔چنئی یا اس کے پڑوسی اضلاع ایک اور آفت سے نہیں نمٹ سکتے۔کروناندھی نے کہا کہ گزشتہ سال کے تجربے کے بعد، مجھے امید ہے کہ یہ حکومت لوگوں کے تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے قدم اٹھائے گی۔انہوں نے مدراس ہائی کورٹ کے اس حکم کا بھی حوالہ دیا جس میں ریاستی حکومت کو 15دنوں کے اندر اندر ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون کے تحت ایک مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کو کہا گیا ہے۔
گزشتہ سال ریاست میں اتترپورو مانسون موسم: اکتوبر-دسمبر کے دوران بارش سے منسلک واقعات میں 450 سے زیادہ لوگوں کی جانیں گئی تھیں.